اسسٹنٹ کوچ ڈین مک کیلر2018سپررگبی سیزن کیلئے سٹیفن لارخم کی جگہ اے سی ٹی برمبیزکے ہیڈکوچ بنیں گے

جمعہ جون 19:24

اسسٹنٹ کوچ ڈین مک کیلر2018سپررگبی سیزن کیلئے سٹیفن لارخم کی جگہ اے سی ..
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2017ء)اسسٹنٹ کوچ ڈین مک کیلر2018سپررگبی سیزن کیلئے سٹیفن لارخم کی جگہ اے سی ٹی برمبیزکے ہیڈکوچ بنیں گے ،چالیس سالہ مک کیلر2013ء سے کیم بیرامیں واقع کلب کے ساتھ ہے اوروہ والابیس کے سابق فلائی ہاف لارھم کی جگہ لیں گے ،جوکہ اس سیزن کے اختتام پرقومی ٹیم کے فل ٹائم اسسٹنٹ کوچنگ کیلئے یہ کلب چھوڑرہے ہیں۔

مک ٹیلرنے کہاہے کہ میں اس عمدہ کلب کاہیڈکوچ بننے پرفخراورخوشی محسوس کررہاہوں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میں میدان کے اندراورباہربرمبیزکے مستقبل کوشکل دینے میں مددفراہم کرنے کامنتظرہوں۔برمبیزکے سی ای اومائیکل تھامسن نے کہاہے کہ یہ تعیناتی طویل المدتی اسٹریٹجک اپروچ کاایک حصہ ہے ۔ تھامسن نے کہاہے کہ کلب کے اندرسے ہی کسی کوترقی دیکرہم اپنی کوچنگ سٹاف کے اندرتسلسل کویقینی بنارہے ہیں اورڈین کی شکل میں ہم ایک ایساکوچ تیارکررہے ہیں جوکہ برمبیزرگبی کے ورثے اورروایات سے پوری طرح باخبرہے ۔برمبیزآسٹریلیاکاایک انتہائی کامیاب فرنچائز ہے جس نے 2001اور2004ء میں سپررگبی ٹائٹل جیتے ہیں جبکہ وہ چاربارفائنل تک بھی پہنچاہے۔

وقت اشاعت : 02/06/2017 - 19:24:26

Your Thoughts and Comments