اگر ویرات کوہلی کو جلد آوٹ کر لیا تو بھارتی ٹیم کو دباو میں لایا جا سکتا ہے: شاہد آفریدی

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 جون 2017 19:51

اگر ویرات کوہلی کو جلد آوٹ کر لیا تو بھارتی ٹیم کو دباو میں لایا جا سکتا ہے: شاہد آفریدی
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02جون2017ء) شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر ویرات کوہلی کو جلد آوٹ کر لیا تو بھارتی ٹیم کو دباو میں لایا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے چیمئنز ٹرافی کے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے گیند بازوں کو اہم پیغام دیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم میں ان کے کپتان ویرات کوہلی کا کردار سب سے اہم ہو گا۔

(جاری ہے)

اگر ویرات کوہلی کو جلد آوٹ کر لیا تو بھارتی ٹیم کو دباو میں لایا جا سکتا ہے۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ پاک بھارت میچ دلچسپ اور سنسنی خیز ہو گا۔
چیمئنز ٹرافی کے سلسلے میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ میچ کا مکمل سکور کارڈ دیکھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے‎۔
وقت اشاعت : 02/06/2017 - 19:51:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :