چیمئنز ٹرافی کا دوسرا میچ، نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 292 رنز کا ہدف دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 جون 2017 19:55

چیمئنز ٹرافی کا دوسرا میچ، نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 292 رنز کا ہدف دے دیا
برمنگھم (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02جون2017ء) چیمئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 292 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیمئنز ٹرافی کے سلسلے میں برمنگھم میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ کھیلا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 292 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 291 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ولیمسن نے شاندار سینچری اسکور کی۔

(جاری ہے)

جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ہیزلوڈ نے 52 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ ہیزلوڈ نے اننگ کی آخری 4 گیندوں پر 3 کیوی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ واضح رہے کہ بارش کے باعث میچ 46 اوورز تک محدود کیا گیا ہے۔
چیمئنز ٹرافی کے سلسلے میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ میچ کا مکمل سکور کارڈ دیکھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے‎۔
وقت اشاعت : 02/06/2017 - 19:55:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :