گلین میکسویل کی نیوزی لینڈ کے خلاف غیرمعمولی فیلڈنگ، 4 کیچز تھامے

جمعہ 2 جون 2017 21:38

گلین میکسویل کی نیوزی لینڈ کے خلاف غیرمعمولی فیلڈنگ، 4 کیچز تھامے
برمنگھم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2017ء) آسٹریلوی ٹیم کے سٹار آل رائونڈر گلین میکسویل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں غیرمعمولی فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کیچز تھامے۔

(جاری ہے)

میکسویل نے مارٹن گپٹل، لیوک رونچی، نیل بروم اور ایڈم ملن کے شاندار کیچز پکڑ کر انہیں پویلین کی راہ دکھائی۔ گلین میکسویل ایک روزہ کرکٹ میں ایک سے زیادہ مرتبہ ایک میچ میں 4 کیچز پکڑنے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر ہیں۔ یونس خان یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر کا اعزاز حاصل کیے ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 02/06/2017 - 21:38:31