جوش ہیزلوڈ نے چیمئنز ٹرافی میں بہترین گیند باز کا آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 جون 2017 22:28

جوش ہیزلوڈ نے چیمئنز ٹرافی میں بہترین گیند باز کا آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا
برمنگھم (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02جون2017ء) جوش ہیزلوڈ نے چیمئنز ٹرافی میں بہترین گیند باز کا آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیمئنز ٹرافی کے سلسلے میں برمنگھم میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ کھیلا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 292 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 291 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ہیزلوڈ نے 52 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

ہیزلوڈ کی جانب سے 6 وکٹیں حاصل کرکے چیمئنز ٹرافی میں شاہد آفریدی کے ریکارڈ کو توڑ دیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی کے پاس چیمئنز ٹرافی میں دوسری بہترین گیند بازی کا ریکارڈ موجود تھا۔ آفریدی نے 2004 میں کینیا کیخلاف 11 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
چیمئنز ٹرافی کے سلسلے میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کا مکمل سکور کارڈ دیکھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے‎۔


وقت اشاعت : 02/06/2017 - 22:28:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :