جیسے شاہد آفریدی کی عمر نہیں بڑھ رہی ویسے ہی اس کا دماغ بھی نہیں بڑھ رہا: گوتم گھمبیر کی ہرزہ سرائی

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 جون 2017 23:55

جیسے شاہد آفریدی کی عمر نہیں بڑھ رہی ویسے ہی اس کا دماغ بھی نہیں بڑھ رہا: گوتم گھمبیر کی ہرزہ سرائی
ممبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02جون2017ء) گوتم گھمبیر نے شاہد آفریدی کیخلاف ہرزہ سرائی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے ایک مرتبہ پھر سے شاہد آفریدی کیخلاف ہرزہ سرائی کی ہے۔ گوتم گھمبیر کا کہنا ہے کہ ان کے پاکستانی کرکٹرز کیساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے شاہد آفریدی کا دعوی درست نہیں کہ وہ کسی پاکستانی کرکٹر کے دوست نہیں ہیں۔ گوتم گھمبیر نے کہا ہے کہ جیسے شاہد آفریدی کی عمر نہیں بڑھ رہی ویسے ہی اس کا دماغ بھی نہیں بڑھ رہا۔ گوتم گھمبیر کے اس بیان پر پاکستانیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 02/06/2017 - 23:55:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :