چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں سے ملاقات ، بہترین کھیل کی تلقین

ہفتہ 3 جون 2017 13:58

چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں سے ملاقات ، بہترین کھیل کی تلقین
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2017ء) چیئرمین پی سی بی شہر یارخان نے کہا کہ پاک بھارت میچ کوئی عام میچ نہیں بلکہ یہ اعصاب کی ایک جنگ ہے، پاکستانی ٹیم باصلاحیت اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ،پاکستان کو اپنے کھلاڑیوں پر مان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہر یارخان پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے انگلینڈ پہنچ گئے۔

انہوں نے قومی ٹیم سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کوبہترین کھیل کی تلقین بھی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچ کوئی معمولی میچ نہیں بلکہ یہ اعصاب کی مکمل جنگ ہے، اس میچ میں وہی ٹیم کامیاب ہو سکتی ہے جو اپنے اعصاب پر مکمل قابو پا کر میچ کھیلے گی، قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر مان ہے، پاکستان کی ٹیم میچ جیتنے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 03/06/2017 - 13:58:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :