رونالڈو کی شاندار کارکردگی، ریال میڈرڈ کا یووینٹس کو ہرا کر یوئیفا چیمپئنز لیگ ٹائٹل کا کامیاب دفاع

اتوار 4 جون 2017 15:30

کارڈف ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2017ء) شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹینا رونالڈو کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ریال میڈرڈ نے یووینٹس کو ہرا کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا، میڈرڈ نے ریکارڈ بارہویں مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، رونالڈو نے دو گولز کر کے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

کارڈف میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے یووینٹس کو 1 کے مقابلے میں 4 گولز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، پہلے ہاف تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گولز سے برابر تھا تاہم دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ کی ٹیم چھائی رہی اور نے مزید تین گولز کئے جبکہ یووینٹس کی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی، اسطرح میڈرڈ نے 4-1 گولز کی بدولت کامیابی حاصل کی، رونالڈو نے دو جبکہ کاسمیرو اور آسنسیو نے ایک، ایک گول کیا۔
وقت اشاعت : 04/06/2017 - 15:30:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :