پاکستانی ٹیم دبائو میں کھیلی ،ْسابق کرکٹرز کا بھارت کے خلاف میں میچ میں شکست پر مایوسی کا اظہار

پاکستانی کھلاڑیوں میں صلاحیت ہی نہیں حکمت عملی کیا کرے گی ،ْ رمیز راجہ ،ْ شعیب اختر ،ْ محمد یوسف

پیر 5 جون 2017 18:10

پاکستانی ٹیم دبائو میں کھیلی ،ْسابق کرکٹرز کا بھارت کے خلاف میں میچ میں شکست پر مایوسی کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2017ء) قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز نے بھارت کے خلاف شکست پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم دبائو میں کھیلی۔ایک انٹرویو میں سابق فاسٹ بولر شعیب اخترنے کہاکہ پاکستانی ٹیم دبائو میں کھیلی ۔

(جاری ہے)

صرف ٹیم نہیں بورڈ بھی قصور وار ہے۔رمیز راجا نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں صلاحیت ہی نہیں حکمت عملی کیا کرے گی۔محمدیوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بولنگ آرڈر ٹھیک نہیں تھا ۔جنید اور حسن علی کو ایک طرح کے بولرکہنا مذاق ہے،ایک لیفٹ اور دوسرا رائٹ آرم ہے جبکہ سکندر بخت نے کپتان کو قصور وار قرار دے دیا ۔
وقت اشاعت : 05/06/2017 - 18:10:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :