چیمئنز ٹرافی کا پانچواں میچ، بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیا

muhammad ali محمد علی پیر 5 جون 2017 20:45

چیمئنز ٹرافی کا پانچواں میچ، بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیا
برمنگھم (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05جون2017ء) چیمئنز ٹرافی کے پانچواں میچ میں بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ تفصیلات کے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں کھیلے جانے والے پانچویں میچ میں بنگلہ دیش کی اننگ کا اختتام ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 45 اوور میں 182 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال نے 94 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ تاہم ان کی ٹیم کا دیگر کوئی بلے باز وکٹ پر نہ ٹک سکا۔ آسٹریلیا کی جانب مچل اسٹارک نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 05/06/2017 - 20:45:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :