اینڈی مرے، واورینکا ،نیشکوی اور مرین کلچ فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پیر 5 جون 2017 21:55

اینڈی مرے، واورینکا ،نیشکوی اور مرین کلچ فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2017ء) اینڈی مرے، واورینکا،کائی نیشکوری اور مرین کلچ پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں پیر کو کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں سٹار برطانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف رشین کھلاڑی کیرن خاچانوف کو 6-3، 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، سوئس کھلاڑی واورینکا نے فرانسییی کھلاڑی کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ،جاپان کے کائی نیشکوری بھی پری کوارٹر فائنل کی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے اسپین کے فرننڈو ورڈسکو کو 0-6، 6-4، 6-4 اور 6-0 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، کروشیا کے مرین کلچ نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

وقت اشاعت : 05/06/2017 - 21:55:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :