فیفا انڈر 20 ورلڈکپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائینگے

پہلا سیمی فائنل میچ یورو گوئے اور وینزویلا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا ،ْ دوسرے سیمی فائنل میں اٹلی اور انگلینڈکی ٹیمیں مد مقابل ہونگی

بدھ 7 جون 2017 12:03

فیفا انڈر 20 ورلڈکپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائینگے
زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2017ء) فیفا انڈر 20 ورلڈکپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائینگے ،ْ پہلا سیمی فائنل میچ یورو گوئے اور وینزویلا کی ٹیموں کے درمیان جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں اٹلی اور انگلینڈکی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اٹلی، انگلینڈ، یوروگوئے اور وینزویلا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں جو( آج )جمعرات کو سیمی فائنلز میں آمنے سامنے ہونگی اس سے قبل وینزویلا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

یوروگوئے نے پرتگال کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آئوٹ پر 5-4 گولز سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا ،ْ انگلینڈ نے میکسیکو کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دی جبکہ اٹلی نے زیمبیا کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 2-2 گولز سے برابری پر ختم ہوا تاہم اضافی وقت میں اٹلی نے مزید ایک گول کر کے مقابلہ 3-2 سے جیتا۔
وقت اشاعت : 07/06/2017 - 12:03:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :