عالمی جونیئر سکوائش چیمپیئن شپ رواں سال جولائیمیں نیوزی لینڈ میں کھیلی جائے گی

بدھ 7 جون 2017 16:00

عالمی جونیئر سکوائش چیمپیئن شپ رواں سال جولائیمیں نیوزی لینڈ میں کھیلی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2017ء) مختلف انٹرنیشنل ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیموں کے کھلاڑی کے تربیتی کیمپ شروع ہوگئے جن میں والی بال، کراٹے شامل ہیں جبکہ سکواش کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔ قومی والی بال کے کوچ مظہر حسین گوجر نے بتایا کہ والی بال کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے اور یہ کیمپ ایشین والی بال چیمپیئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں لگایا گیا ہے۔

چیمپیئن شپ 24 جولائی سے یکم اگست تک انڈونیشیا میں کھیلی جائے گی۔ تربیتی کیمپ کیلئے ملک بھر سے 20 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور ان کھلاڑیوں کو ایرانی کوچ حامد مواحدی کے علاوہ پاکستانی کوچ حاجی جمیل اور مظہر حسین گوجر تربیت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کو ایشین والی بال چیمپیئن شپ کے گروپ بی میں ایران، تائیوں اور زون ٹو کے ونر کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیمیں اچھی ہیں اور ہمارے کھلاڑی بھی تربیتی کیمپ میں بھر پور تیاری کریں گے۔ کراٹے کے کھلاڑیوں کا بھی تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے اس کے علاوہ جونیئر عالمی سکواش کپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ جاری ہے ان کھلاڑیوں کو ہیڈکوچ فہیم گل، فضل شاہ، آصف خان اور امجد خان تربیت دے رہے ہیں۔ جونیئر عالمی سکواش چیمپیئن شپ آئندہ ماہ جولائی میں کھیلی جائے گی جس میں چار رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی جن میں منصور زمان، عباس زیب، عبدالملک اور ذیشان زیب شامل ہیں۔ عالمی جونیئر سکوائش چیمپیئن شپ رواں سال 19 سی28 جولائی تک نیوزی لینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔
وقت اشاعت : 07/06/2017 - 16:00:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :