آسٹریلیا کے سابق کپتان این چیپل نے اسلام آباد کو انگلینڈ سے زیادہ محفوظ قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 7 جون 2017 20:38

آسٹریلیا کے سابق کپتان این چیپل نے اسلام آباد کو انگلینڈ سے زیادہ محفوظ قرار دے دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07جون2017ء) آسٹریلیا کے سابق کپتان این چیپل نے اسلام آباد کو انگلینڈ سے زیادہ محفوظ قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے عظیم کرکٹر اور سابق کپتان این چیپل آج کل پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ این چیپل ایک پاکستانی سپورٹس چینل کیلئے بطور کرکٹ ایکسپرٹ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں قیام کے دوران این چیپل نے بیان دیا ہے کہ ان کی رائے میں اسلام آباد انگلینڈ سے زیادہ محفوظ ہے۔ پاکستان کی سیکورٹی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا جاتا ہے تاہم انہوں نے اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر کے طور پر پایا ہے۔ جبکہ دوسری جانب سے لندن میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد وہاں کی سیکورٹی کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
وقت اشاعت : 07/06/2017 - 20:38:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :