پاک جنوبی افریقہ ٹاکرا، پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ہدف حاصل کر لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 7 جون 2017 23:17

پاک جنوبی افریقہ ٹاکرا، پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ہدف حاصل کر لیا
برمنگھم (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07جون2017ء) پاک جنوبی افریقہ ٹاکرے میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ہدف حاصل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ کھیلا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 220 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ہدف حاصل کر لیا ہے۔ بارش سے میش متاثر ہونے کی صورت میں پاکستان کو 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر کم سے کم 70 رنز بنانا تھے۔ پاکستانی بلے باز 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ اب اگر میچ بارش کے باعث روک دیا جاتا ہے تو پاکستان فتحیاب قرار پائے گا۔
وقت اشاعت : 07/06/2017 - 23:17:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :