آئی سی سی چیمپنئز ٹرافی ،ْ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ہفتے کو آمنے سامنے ہونگی

جمعہ 9 جون 2017 12:21

آئی سی سی چیمپنئز ٹرافی ،ْ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ہفتے کو آمنے سامنے ہونگی
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2017ء) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا دسواں میچ گروپ اے کی ٹیموں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ہفتہ کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گروپ اے کی دونوں ٹیموں کا تیسرا اور آخری میچ ہوگا دونوں ٹیمیں دو دو میچز کھیل چکی ہیں جس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم اپنے دونوں میچز جیت کر پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے ،ْپوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ کی ٹیم گروپ اے میں سب سے زیادہ 4 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے ،ْ بدقسمتی سے آسٹریلوی ٹیم کے دونوں میچز بارش سے متاثر ہوئے اور اسکو دونوں میچز میں ایک ایک پوائنٹ ملا اور کینگروز دو پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم نے اپنے پہلے گروپ میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں کیویز کو 87 رنز سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 14 جون کو کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل میچ 15 جون کو جبکہ فائنل میچ 18 جون کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 09/06/2017 - 12:21:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :