افغانستان نے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے باعث دورہ آئرلینڈ منسوخ کر دیا

جمعہ 9 جون 2017 12:33

افغانستان نے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے باعث دورہ آئرلینڈ منسوخ کر دیا
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2017ء) افغانستان نے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے باعث آئندہ ماہ آئرلینڈ کے خلاف مجوزہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے دستبرداری اختیار کر لی، ڈومیسٹک ایونٹ آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے متصادم تھا اسلئے ٹیم کا دورہ آئرلینڈ منسوخ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئرش ٹیم کو رواں برس مارچ میں منعقدہ ون ڈے سیریز میں افغانستان کے ہاتھوں 3-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ جولائی میں دوبارہ سیریز کی میزبانی کا خواہاں تھا تاہم افغانستان کرکٹ بورڈ نے اسے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی وجہ سے ٹیم کو دورہ آئرلینڈ کی اجازت نہیں دے سکتے۔
وقت اشاعت : 09/06/2017 - 12:33:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :