اسٹار فٹبالر میسی ہوٹل کے کاروبار سے منسلک ہوگئے

جمعہ 9 جون 2017 14:20

اسٹار فٹبالر میسی ہوٹل کے کاروبار سے منسلک ہوگئے
بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2017ء) اسٹار فٹ بال لیونل میسی ہوٹل کے کاروبار سے منسلک ہوگئے۔ میسی نے بارسلونا کے ساحل سمند ر پر دو کروڑ 60 لاکھ پاونڈز کا ہوٹل خرید لیا۔معروف شخصیات کا کاروبار سے منسلک ہونا نئی بات نہیں ہے۔

(جاری ہے)

کرسٹیانا رونالڈو کے بعد اب ارجنٹینا اور بارسلونا کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی بھی اس روایت کا حصہ بن گئے ہیں۔انہوں نے بارسلونا سے 40 کلو میٹر دو ر ساحل سمندر پر فور اسٹار ہوٹل خریدا ہے جس کی مالیت 2 کروڑ 60 لاکھ پاونڈز بتائی جارہی ہے۔میسی کا یہ ہوٹل خوب صورت قدرتی مناظر پیش کرتا ہے۔ میسی نے ہوٹل اور اپارٹمنٹس میں سرمایہ کاری کے لیئے کمپنی بنائی ہو ئی ہے۔
وقت اشاعت : 09/06/2017 - 14:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :