چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 266 رنز کا ہدف دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 جون 2017 19:21

چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 266 رنز کا ہدف دے دیا
کارڈف (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09جون2017ء) نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 266 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 266 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیلر 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے مصدق نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 09/06/2017 - 19:21:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :