عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کو شکست، سٹانسلاس واورینکا فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

وارینکا نے مرے کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے شکست دی

جمعہ 9 جون 2017 23:18

عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کو شکست، سٹانسلاس واورینکا فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2017ء) سٹار سوئس کھلاڑی سٹانسلاس وارینکا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، واورینکا نے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جمعہ کو کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں واورینکا اور اینڈی مرے کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے واورینکا کا ساتھ دیا اور انہوں نے برطانوی کھلاڑی کو 4 گھنٹے اور 34 منٹس تک جاری رہنے والے مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، اینڈی مرے نے پہلے سیٹ میں واورینکا کو ٹائی بریک پر 7-6، (8-6) سے ہرا کر برتری حاصل کی لیکن واورینکا نے دوسرا سیٹ 6-3 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا، تیسرے سیٹ میں مرے چھائے رہے اور انہوں نے 7-5 سے کامیابی حاصل کر کے برتری 2-1 کر دی تاہم وہ اسے برقرار نہ رکھ سکے، واورینکا نے چوتھا سیٹ ٹائی بریک پر 7-6، (7-3) سے ہرا کر نہ صرف مقابلہ ایک مرتبہ پھر برابر کیا بلکہ جاندار کم بیک بھی کیا، پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں واورینکا نے مرے کو با آسانی 6-1 سے زیر کر کے مقابلہ 3-2 سیٹس سے جیت کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 09/06/2017 - 23:18:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :