چیمپئنز ٹرافی کا ایک اور بڑا اپ سیٹ، بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 جون 2017 23:29

چیمپئنز ٹرافی کا ایک اور بڑا اپ سیٹ، بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا
کارڈف (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09جون2017ء) بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوا ہے۔ گروپ اے کے اہم میچ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 266 رنز کا ہدف شکیب الحسن اور محمود اللہ کی شاندار سینچریوں کے باعث 48 ویں اوور میں 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے 200 رنز سے زائد کی ریکارڈ شراکت داری قائم کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کھا کر نیوزی لینڈ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔
وقت اشاعت : 09/06/2017 - 23:29:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :