فرنچ اوپن ٹینس، رافیل نڈال اور واورینکا مینز سنگلز فیصلہ کن معرکے میں اتوار کوآمنے سامنے

ہفتہ 10 جون 2017 15:41

فرنچ اوپن ٹینس، رافیل نڈال اور واورینکا مینز سنگلز فیصلہ کن معرکے میں اتوار کوآمنے سامنے
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2017ء) ہسپانوی ٹینس سٹار اور سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس واورینکا فرنچ اوپن ٹورنامنٹ مینز سنگلز فیصلہ کن معرکے میں اتوار کو آمنے سامنے ہوں گے، نڈال تاریخ رقم کرنے سے ایک قدم کی دوری پر ہیں، وہ اوپن ایرا میں 10 مرتبہ ایک گرینڈسلام ٹائٹل جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے، نڈال کو ریکارڈ 9 مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ انہوں نے مجموعی طور پر 14 گرینڈسلام ٹائٹلز جیت رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری سال کا دوسرا گرینڈسلام فرنچ اوپن اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، مینز سنگلز ایونٹ میں نڈال اور واورینکا نے فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، سیمی فائنلز میں نڈال نے آسٹریا کے ڈومنک تھیم جبکہ واورینکا نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔ نڈال کلے کورٹ کے بادشاہ ہیں اور انہیں ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم دوسری جانب واورینکا بھی بھرپور فارم میں ہیں اسلئے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 10/06/2017 - 15:41:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :