پاکستانی محمد وسیم عالمی نمبر ایک باکسر بن گئے

اتوار 11 جون 2017 15:00

پاکستانی محمد وسیم عالمی نمبر ایک باکسر بن گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2017ء)پاکستان کو باکسنگ میں نیا اعزازمل گیا، باکسر محمد وسیم فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی نمبر ایک باکسر بن گئے۔ورلڈ باکسنگ کونسل کی جون میں جاری کی گئی نئی عالمی رینکنگ میں پاکستانی باکسرمحمد وسیم سلور فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی نمبرایک باکسربن گئے ہیں۔میکسیکو کے باکسر فرانکیسکو عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر اور برطانوی باکسر اینڈریو سیلبی عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

محمدوسیم عالمی نمبر ایک بننے والے پہلے پاکستانی باکسر ہیں۔

(جاری ہے)

محمد وسیم جولائی میں پاناما میں ڈبلیو بی سی کی دوتربیتی فائٹس میں حصہ لیں گے۔ان کا اگلا ہدف فلائی ویٹ کیٹگری میں گولڈ ٹائٹل کا حصول ہے۔ گولڈ ٹائٹل کے لئے محمد وسیم کی فائٹ رواں سال ستمبر یا اکتوبر میں ہوگی۔محمد وسیم نے سلورفلائی ویٹ کی عالمی رینکنگ میں نمبرایک پوزیشن حاصل کرنے پرخوشی کااظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم کا کہنا تھا کہ فلائی ویٹ کیٹیگری میں نمبرون ہونامیرے لیے اعزازاورپاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مجھے آئندہ ماہ جولائی میں ٹائٹل کادفاع کرناہے،جس کی فائٹ پاناما میں ہوگی جبکہ رواں سال کیآخرمیں میں گولڈٹائٹل کیلیے فائٹ میں حصہ لوں گا۔
وقت اشاعت : 11/06/2017 - 15:00:47