زینب عباس نے کوہلی اور ڈیویلیرز کے بعد اینجلو میتھیوز کے گرد پر ”جال “ بن دیا

اتوار 11 جون 2017 23:49

زینب عباس نے کوہلی اور ڈیویلیرز کے بعد اینجلو میتھیوز کے گرد پر ”جال “ بن دیا
کارڈف(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11جون۔2017ئ) ہندوستانی میڈیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سر ی لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنے کپتان ویرات کوہلی کے صفر پر آﺅٹ ہونے کا ملبہ پاکستانی سپورٹس اینکر زینب عباس کے سر پر ڈال دیا تھا جنہوں نے ویرات کوہلی کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی تھی ۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ تھی کہ زینب نے جنوبی افریقی سٹار بلے باز اے بی ڈویلیئرز کے ساتھ بھی ایک سیلفی سوشل میڈیا پر ڈالی تھی جس کے بعد پروٹیز کپتان پاکستان کے خلاف صفر کی شکست سے دوچار ہوئے تھے۔

زینب کی ان خطرناک سیلفیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستانی شائقین کرکٹ نے ان سے سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کے ساتھ بھی ایک سیلفی لینے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ پاکستان کو پیر کو شیڈول میچ میں ان سے نمٹنے میں آسانی رہے ۔زینب نے اب اینجلو میتھیوز کے ساتھ لی گئی سیلفی بھی سوشل میڈیا پر ڈال دی ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اینجلو میتھیوز بھی ڈیویلیرز اور کوہلی والے انجام سے دوچار ہوتے ہیں یا نہیں۔

وقت اشاعت : 11/06/2017 - 23:49:38