پاکستان کی مردوں کی ٹیم عالمی درجہ بندی ہاکی پرو لیگ میں شرکت کریگی‘ بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن کی تصدیق

پیر 12 جون 2017 14:22

پاکستان کی مردوں کی ٹیم عالمی درجہ بندی ہاکی پرو لیگ میں شرکت کریگی‘ بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن کی تصدیق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی مردوں کی ٹیم عالمی درجہ بندی ہاکی پرو لیگ میں شرکت کرے گی جو ایک منفرد عالمی بین الاقوامی ٹیم سپورٹ لیگ ہے۔نئی لیگ جس کا افتتاح جنوری2019 میں کیا جانا ہے اس میں دنیا بھر سے مردوں اور خواتین کی 9 بہترین ٹیمیں اپنے ملک اور ملک سے باہر مجموعی طور پر144 مقابلوں میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طے شدہ میچ جنوری سے جون تک ہر ہفتے بڑے اسٹیڈیمز میں منعقد ہوں گے۔پاکستان جو دنیا کی مردوں کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، کا مقابلہ ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم، انگلینڈ/برطانیہ، جرمنی، بھارت، ہالینڈ اور نیو زی لینڈ سے ہو گا۔سکاٹش ہاکی کے ساتھ مشترکہ طور پر میزبانی کرنے کی شراکت داری پر اتفاق کے باعث پاکستان اپنے تمام ہوم گرائونڈ میچز سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کھیلے گا تاکہ دوسرے ملکوں کے لئے پاکستان میں کھیلنے کے لئے سفر کرنے کی پیچیدگیوں کو محدود کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ میں بڑی پاکستانی کمیونٹی کی موجودگی کے ساتھ، جب بھی ہاکی پرو لیگ میں گرین سٹکس ایکشن میں ہوں گی توا سٹیڈیم کا جوشیلے حامیوں کے ساتھ کھچا کھچ بھرے ہونے کا امکان ہے ۔لیگ میں شامل ٹیموں کا اعلان ایک انتہائی مسابقتی تجزیاتی عمل کے بعد ہوا ہے جس میں قومی ایسوسی ایشنوں کی جانب سے جمع کردہ مردوں کی13 اور خواتین کی12 درخواستوں پر غور کیا گیا۔

ٹیموں کی تصدیق ایف آئی ایچ ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد کی گئی۔ ان کا فیصلہ ایف آئی ایچ یونٹ پورٹ فولیو نفاذ پینل کی سفارشات پر مبنی تھا جس کو شرکت کے متعین معیار پر ہر امیدوار کی درخواست کا تشخیصی جائزہ لینے کا کام سونپا گیا تھا۔اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ایف آئی ایچ کے سی ای او جیسن میک کریکن نے کہاہمیں کھیل میں انقلاب لانے والے اس مقابلے کا باضابطہ نام اور اس میں شرکت کرنے والی ٹیموں کا اعلان کرنے پر خوشی ہے جبکہ عالمی دورے اور ایک مقام پر بین الاقوامی لیگز باقاعدگی کے ساتھ کھیلی جاتی ہیں، یہ بلاشبہ اپنی نوعیت کا پہلامقابلہ ہو گا جس میں قومی ٹیمیں ہر سال چھ مہینوں کے دوران دنیا بھر میں اپنے ملک اور باہر بلا تکرار میچز کھیلیں گی۔

ہاکی پرو لیگ چار سالوں سے زیر قیام ہے اور وسیع مشاورتی اور تجزیاتی عمل کے بعد عمل میں لائی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں پورا یقین ہے کہ یہ نیا مقابلہ آنے والے کئی سالوں کے لئے اس کھیل میں نئی روح پھونکے گا اور ہاکی کے لئے نمایاں طور پر آمدنیوں میں اضافہ کرے گا۔ نتیجتاًیہ کھلاڑیوں کے لئے ہاکی کو ایک کیریئر انتخاب بنائے گا جن کو اپنے وطن اور بیرون ملک بڑے، حوصلہ مند، کھچا کھچ بھرے اورجوشیلے مقامات میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا باقاعدگی سے موقع دیا جائے گا۔

یہ شائقین کو بھی عالمی معیار کی ہاکی کے ساتھ زیادہ مشغول ہونے کا موقع دے گا، چاہے ٹی وی پر یا اپنے قومی مقامات میں براہ راست۔ اب ہم ایک غیر معمولی لیگ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس کھیل کی تمام سطحوں پر دیگر بین الاقوامی مقابلوں میں معیار اور پروفائل میں اضافہ کرنے پر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ایف آئی ایچ کے صدر ڈاکٹر نارندر دروو باترا نے کہا کہ ہاکی پرو لیگ ہاکی میں انقلاب لانے میں پہلے بڑے سنگ میل کی نمائندگی کرتی ہے۔

اس میں وہ سب کچھ شامل ہے جوہماری10 سالہ حکمت عملی حاصل کرنے کا عزم رکھتی ہے یعنی ہاکی کو ایک عالمی کھیل بنانا جو اگلی نسل کے لئے مرعوب کن ہو۔ جبکہ ہر لیگ کے لئے صرف نو ٹیموں کا انتخاب کیا گیا ہے اس میں شامل نہ ہو سکنے والوں کی جانب سے معلومات اور جذبے کا معیار ظاہر کرتا ہے کہ ہمارا کھیل ایک انتہائی مثبت انداز میں فروغ پا رہا ہے جو واضح کرتا ہے کہ ہاکی کا مستقبل حیرت انگیز ہے۔ہاکی پرو لیگ سے متعلق نشریاتی شراکت داروں کے بارے میں خبریں، نظام الاوقات اور دیگر حیرت انگیز خبروں کے علاوہ پس منظر کی مزید معلومات آنے والی مہینوں کے دوران FIH.ch کے علاوہ بذریعہایف آئی ایچ ٹوئٹر، فیس بک اورانسٹاگرام شائع کی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 12/06/2017 - 14:22:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :