اُسامہ اسپورٹس نے مختصر عرصے میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت نمایاں مقام حاصل کیا ہے ،حاجی الیاس اعوان

پیر 12 جون 2017 16:33

اُسامہ اسپورٹس نے مختصر عرصے میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت نمایاں مقام حاصل کیا ہے ،حاجی الیاس اعوان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) اُسامہ اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام شاہ فیصل ٹائون میں کھلاڑیوں اور کلب کے آفیشل میں فٹ بال کٹ اور کیش پرائز کی تقسیم کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد تقریب کی صدارت چیئر مین حاجی الیاس اعوان اور وائس چیئر مین آغا کمال الدین نے کی اس موقع پر چیئر مین حاجی محدم الیاس اعوان اور وائس چیئر مین آغا کمال الدین نے اُسامہ اسپورٹس کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشل میں فٹ بال کٹ اور کیش پرائز تقسیم کئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئر مین حاجی محمد الیاس اعوان نے کہاکہ اُسامہ اسپورٹس مختصر عرصے میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت شہر کراچی میںنمایاں مقام حاصل کیا ہے اُسامہ اسپورٹس میں ہونہا ر کھلاڑی موجود ہیں جو اپنی ٹیلنٹ کے ذریعے کھیلوں کے میدان میں اپنا اور کلب کا نام روشن کررہے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئر مین آغا کمال الدین نے کہاکہ اُسامہ اسپورٹس نے کئی نامور کھلاڑی پید اکئے جنہوں نے فٹ بال میں اپنا نام روشن کیا اور آج کلب میں موجود کھلاڑیوں نے اپنی محنت کے ذریعے اُسامہ اسپورٹس کا نام شہر کراچی کے ہر میدان میں روشن کیا ہے اور اُمید ہے کہ ہمارے یہ کھلاڑی اپنی محنت اور لگن سے ہر میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑیں گے انہوںنے کہاکہ کھیل برائے امن اُسامہ اسپورٹس کا مشن ہے اور انشا اللہ ہم کھیل کے میدانوں کو آباد کر شہر کراچی کو امن کا گہوارہ بنا ئیں گے ۔

وقت اشاعت : 12/06/2017 - 16:33:48