اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں شرجیل خان کیس کی سماعت (کل) ہوگی

اینٹی کرپشن ٹریبونل کی سماعت کے لئے شرجیل خان کے نہ آنے کا مطلب بھاگنا نہیں ہے ،ْوکیل شرجیل خان

پیر 12 جون 2017 18:31

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں شرجیل خان کیس کی سماعت (کل) ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2017ء) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں شرجیل خان کیس کی سماعت (کل) منگل کو ہوگی۔ شرجیل خان کے وکیل کے مطابق اینٹی کرپشن ٹریبونل کی سماعت کے لئے شرجیل خان کے نہ آنے کا مطلب بھاگنا نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق شرجیل خان اینٹی کرپشن ٹریبونل کی گزشتہ دو سماعتوں میں شامل نہیں ہو ئے جس پر پی سی بی نے الزام لگایا کہ شرجیل خان راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے کہا کہ اینٹی کرپشن ٹریبونل کی سماعت میں شرجیل خان کا پیش ہونا لازمی نہیں ہے وہ کراچی میں ہونے کی وجہ سے دو سماعتوں میں شامل نہیں ہو سکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ13 جون کو پیش نہ ہو سکے تو آئندہ سماعت میں ضرور آئیں گے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ بھاگ رہے ہیں۔شیغان اعجاز نے کہا کہ اگر پی سی بی نے شرجیل خان کو جرح کے لئیبلانا ہے تو پہلے شرجیل خان کو رضا مند کرنا ہوگا، جبکہ ٹریبونل بھی کسی فریق کوطلب کرنے کا حق نہیں رکھتا ۔
وقت اشاعت : 12/06/2017 - 18:31:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :