کپتان سرفراز احمد اور محمد عامر کی عمدہ بیٹنگ ،پاکستان سری لنکا کو ہرا کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ، صدر ، وزیر اعظم کی قوم اور ٹیم کو مبارک باد

سیمی فائنل میں پاکستان کا ٹاکرا (کل) انگلینڈ کے ساتھ ہو گا

منگل 13 جون 2017 00:07

کپتان سرفراز احمد اور محمد عامر کی عمدہ بیٹنگ ،پاکستان سری لنکا کو ہرا کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ، صدر ، وزیر اعظم کی قوم اور ٹیم کو مبارک باد
کارڈف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) کپتان سرفراز احمد اور محمد عامر کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان سری لنکا کو ہرا کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ،سیمی فائنل میں پاکستان کا ٹاکرا (کل) بدھ کوانگلینڈ کے ساتھ ہو گا ،چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائل میں پہنچنے کے لئے اہم ترین میچ میں ٹاس پاکستان نے جیت کر سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.2 اوورز کے اختتام پر 10 وکٹیں گنوا کر336 رنز بنائے پاکستان کو پہلی کامیابی چھٹے اوور میں ملی جب جنید خان نے گناتھیلاکا کو مڈ آن پر کھڑے شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔

(جاری ہے)

وہ 13 رنز بنا سکے ، مینڈس 27 جبکہ دنیش چندی مل بنا کوئی رنز اسکور کئے آئوٹ ہوگئے تاہم اوپنر نیروشن ڈیک ویلا 62 اور کپتان انجیلو میتھیوز 39،نیروشن ڈیک ویلا 73، دانشکا گوناتھیلاکا 13، کوسال مینڈس 27 دھننجیا ڈی سلوا 1، تھسیرا پریرا 1 جبکہ دنیش چندی مل بنا کوئی رنز اسکور کئے آٹ ہوگئے پاکستان کی جانب سے جنید خان اور حسن علی نے 3,3 جبکہ محمد عامر اور فہیم اشرف نی,2 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ،محمد حفیظ اور عماد علی کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے سری لنکا کے 236 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے 44.5اوورز میں ملطوبہ ہدف پورا کر لیا، پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو گرین شرٹس نے پہلی وکٹ 74 رنز پر گری جس میں اظہر علی کے 34 جبکہ فخر زمان کے صرف34 گیندوں پر50 رنز شامل تھے دوسری وکٹ 92 کے سکور پر گری جب بابر اعظم صرف 10 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے اس کے بعدصرف 45 رنز کی اننگز مین پاکستان کی 6 وکٹیں گر چکی تھیں تاہم کپتان سرفراز احمد اور عامر علی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان سری لنکا کو ہرا کر چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا سیمی فائنل میں پاکستان کا ٹاکرا بدھ کو انگلینڈ کے ساتھ ہو گا ۔

وقت اشاعت : 13/06/2017 - 00:07:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :