مڈل آرڈر بلے بازی کے حوالے سے تشویش ہے، امید ہے سیمی فائنل میں اس معاملے پر قابو پا لیں گے: سرفراز احمد

muhammad ali محمد علی پیر 12 جون 2017 23:41

مڈل آرڈر بلے بازی کے حوالے سے تشویش ہے، امید ہے سیمی فائنل میں اس معاملے پر قابو پا لیں گے: سرفراز احمد
کارڈیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جون ۔2017ء) سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بلے بازی کے حوالے سے تشویش ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کیخلاف فتح کے بعد سرفراز احمد کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران کہا گیا کہ انہیں مڈل آرڈر بلے بازی کے حوالے سے تشویش ہے۔

(جاری ہے)

تاہم امید ہے سیمی فائنل میں اس معاملے پر قابو پا لیں گے۔ سرفراز کا کہنا ہے  کہ وہ کریز پر موجودگی کے دوران شدید پریشر میں تھے تاہم محمد عامر کی وجہ سے انہیں حوصلہ ملا اور اور وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروا پائے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل 14 جون بروز بدھ کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 12/06/2017 - 23:41:10