میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انگلش پریس کی وجہ سے سرفراز احمد کو مشکلات کا سامنا

muhammad ali محمد علی منگل 13 جون 2017 00:43

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انگلش پریس کی وجہ سے سرفراز احمد کو مشکلات کا سامنا
کارڈیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جون ۔2017ء) میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انگلش پریس کی وجہ سے سرفراز احمد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فصیلات کے مطابق سری لنکا کیخلاف فتح کے بعد سرفراز احمد کی جانب سے پریس کانفرنس میں شرکت کی گئی۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس میں سرفراز احمد کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کی پریس کانفرنس کور کرنے کیلئے صرف انگلش پریس موجود ہے۔ اس صورتحال میں ابتداء میں تو سرفراز تھوڑا ہچکچائے تاہم بعد ازاں انہوں نے پراعتماد طریقے سے صحافیوں کے سوالات کا سامنا کیا۔
وقت اشاعت : 13/06/2017 - 00:43:59