باکسر عامر خان اور فریال مخدوم نے خاندان کیساتھ 6ماہ سے جاری لڑائی ختم کرنیکا فیصلہ کرلیا

منگل 13 جون 2017 14:01

باکسر عامر خان اور فریال مخدوم نے خاندان کیساتھ 6ماہ سے جاری لڑائی ختم کرنیکا فیصلہ کرلیا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13جون۔2017ئ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم سابق عالمی چیمپئن کے خاندان کے ساتھ شدید لڑائی کے باعث میڈیا کی نظروں میں تھی تاہم رپورٹس کے مطابق عامر اور فریال نے ماضی کو بھلا کر برطانوی باکسر کے خاندان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

برطانو ی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اس خبر کو اپنے فینز کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے فیس بک پیج کا سہارا لیتے ہوئے پوسٹ کیا کہ ”میں اور میرے والد گزشتہ ہفتے بھارت اور پاکستان کے مابین میچ دیکھنے برمنگھم گئے ،ہم نے ایک ساتھ بہترین وقت گزارا،فریال اور میں نے ماضی بھلا نے کا فیصلہ کرلیا ،اس نے مجھے آگے بڑھنے میں مدد دی، زندگی بہت چھوٹی ہے“۔

عامر خان نے مزید لکھا کہ ” یہ رمضان کا مہینہ ہے اور اللہ اس مہینے میں ہمیں اپنے دلوں کو صاف رکھنے اور ایک دوسرے سے محبت کرنے کا کہتا ہے،گزشتہ کچھ عرصے میں بہت کچھ ہوا لیکن میں اور میری بیوی نے دل صاف کرکے آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،ہمیں دوسروں سے بھی یہی توقع ہے،آمین“۔

وقت اشاعت : 13/06/2017 - 14:01:11