شائقین کرکٹ نے زینب عباس سے انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن کیساتھ بھی سیلفی لینے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 13 جون 2017 20:23

شائقین کرکٹ نے زینب عباس سے انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن کیساتھ بھی سیلفی لینے کا مطالبہ کر دیا
کارڈف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جون ۔2017ء) شائقین کرکٹ نے زینب عباس سے انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن کیساتھ بھی سیلفی لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاکستانی خاتون اسپورٹس رپورٹر زینب عباس کی سیلفیوں کے کافی چرچے ہیں۔

(جاری ہے)

زینب عباس اب تک جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ولئیرز، بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور سری لنکن کپتان انجلیو میتھیوز کیساتھ سیلفیاں لے چکی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ زینب عباس کی جانب سے سیلفیاں لیے جانے کے بعد ان تمام کھلاڑیوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اب پاکستانی شائقین کرکٹ کی جانب سے زینب عباس سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن کیساتھ بھی سیلفی لیں تاکہ پاکستان سیمی فائنل میں کامیاب ہو سکے۔
وقت اشاعت : 13/06/2017 - 20:23:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :