پاکستان اور انگلینڈ کے سیمی فائنل کے زیادہ تر ٹکٹس ہندوستانیوں نے خرید لیے

میچ کے دوران اسٹیڈیم میں کم تماشائیوں کی آمد کا خدشہ، آئی سی سی نے ٹکٹس دوبارہ فروخت کرنے کی اپیل کر دی

muhammad ali محمد علی منگل 13 جون 2017 21:32

پاکستان اور انگلینڈ کے سیمی فائنل کے زیادہ تر ٹکٹس ہندوستانیوں نے خرید لیے
کارڈف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جون ۔2017ء) پاکستان اور انگلینڈ کے سیمی فائنل میچ کے دوران اسٹیڈیم میں کم تماشائیوں کی آمد کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل کل کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ میچ کے زیادہ تر ٹکٹس ہندوستانیوں نے خرید رکھے ہیں۔ اسی باعث میچ کے دوران اسٹیڈیم میں کم تماشائیوں کی آمد کا خدشہ ہے۔ اس صورتحال میں آئی سی سی نے ٹکٹس خریدنے والے ہندوستانیوں سے اپنے ٹکٹس دوبارہ فروخت کرنے کی اپیل کر دی ہے تاکہ کل کے میچ میں اسٹیڈیم میں تماشائی بھرپور انداز میں شرکت کر سکیں۔ آئی سی سی کی اپیل کے بعد سے اب تک 5 ہزار ٹکٹس کی دوبارہ فروخت ہو چکی ہے۔
وقت اشاعت : 13/06/2017 - 21:32:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :