برطانوی باکسر عامر خان پر حملہ ،ْ نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

نامعلوم افراد نے عامر خان کو پے در پے کئی مکے رسید کئے اور فرار ہوگئے ابھی معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں ،ْ کسی کی بھی گرفتاری نہیں کی گئی ہے اورنہ ہی کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے ،ْپولیس

بدھ 14 جون 2017 12:44

برطانوی باکسر عامر خان پر حملہ ،ْ نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اپنی گاڑی میں سوار تھے کہ ان کی گاڑی پر حملہ کردیا گیا ،ْنامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹرمیں باکسر عامر خان بولٹن میں واقع اپنے گھرکی جانب جارہے تھے کہ اچانک گاڑی غلط ٹرن اورتیزرفتاری کے باعث ایک کارسے ٹکرا گئی جس کے بعد چند افراد نے انکا تعاقب کرکے انہیں روکا اور پھر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

حادثے کے بعد نامعلوم افراد نے عامرخان کو پے درپے کئی مکے رسید کئے اورفرارہوگئے جس کے بعد عامرخان نے خود فون کرکے پولیس کوحادثے کی اطلاع دی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے ایسا لگتا ہے کہ گاڑی چلانے والے نے غلط موڑکاٹا جس سے پیچھے آنے والی کار متاثر ہوئی جس کے باعث ان کے درمیان جھگڑا ہوا تاہم ابھی معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں ،ْ کسی کی بھی گرفتاری نہیں کی گئی ہے اورنہ ہی کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 14/06/2017 - 12:44:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :