دوستانہ فٹبال میچ ، فرانس نے برطانیہ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی

بدھ 14 جون 2017 15:23

دوستانہ فٹبال میچ ، فرانس نے برطانیہ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2017ء) فرانس اور برطانیہ میں ہونے والا دوستانہ میچ میزبان ٹیم نے دو کیمقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔ میچ سے پہلے کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے مانچسٹر اور لندن حملوں کے متاثرین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔تفصیلات کے مطابق فرانس اور برطانیہ کی ٹیمیں دوستانہ میچ میں مدمقابل ہوئیں۔

(جاری ہے)

برطانیہ کی جانب سے کھیل کے نوویں اور اڑتالیسویں منٹ میں گول اسکور کیے گئے۔ میزبان ٹیم نے بھی بھرپور مقابلہ کیا اور بائیسویں اور تینتالیسویں منٹ میں گول اسکور کیے۔ فرانیسی ٹیم کے فارورڈ نے 78 ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ میچ شروع ہونے سے پہلے جذباتی مناظر دیکھنے کو نظر آئے۔ تماشائیوں نے مانچسٹر اور لندن حملوں کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کھیل شروع ہونے سے پہلے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔
وقت اشاعت : 14/06/2017 - 15:23:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :