سنگاکارا کی 100 ویں سنچری، سرے کلب رائل لندن ون ڈے کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

بدھ 14 جون 2017 19:35

سنگاکارا کی 100 ویں سنچری، سرے کلب رائل لندن ون ڈے کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
لیڈز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) کمار سنگاکارا کے کیریئر کی 100 ویں سنچری کی بدولت سرے کلب یارکشائر کو 24 رنز سے ہرا کر رائل لندن ون ڈے کرکٹ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ سنگاکارا کو عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

لیڈز میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں سرے کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 313 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، سنگاکارا نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی، یہ ان کی 39 ویں لسٹ اے سنچری ہے جبکہ مجموعی طور پر ان کی 100 ویں سنچری ہے، انہوں نے 61 فرسٹ کلاس سنچریاں بنا رکھی ہیں، بین فوکس 86 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، عظیم رفیق نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں یارکشائر کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں9 وکٹوں پر 289 رنز بنا سکی، ایڈم لتھ کی 75 اور پیٹر ہینڈز کامب کی 60 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، روی رامپال نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

وقت اشاعت : 14/06/2017 - 19:35:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :