پاکستان انگلینڈ کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 14 جون 2017 21:11

پاکستان انگلینڈ کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا
کارڈف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جون۔2017ء) پاکستان انگلینڈ کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کارڈف میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹورنامنٹ کی میزبان اور فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان نے اس فتح کیساتھ فائنل کیلئے کوالی فائی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 212 رنز کا ہدف 38 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے شاندار 56 اور اظہر علی نے 76 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ اس سے قبل حسن علی نے اپنی شاندار باولنگ سے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو بڑا اسکور کرنے سے روکا اور ان کی اسی شاندار باولنگ کے باعث انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ حسن علی کی جانب سے انگلینڈ کے تین اہم کھلاڑیوں کو آوٹ کیا گیا۔ پاکستان کی جیت کے آخری لمحات ملاحظہ کیجیے:
وقت اشاعت : 14/06/2017 - 21:11:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :