حسن علی انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں مین آف دی میچ قرار

muhammad ali محمد علی بدھ 14 جون 2017 21:29

حسن علی انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں مین آف دی میچ قرار
کارڈف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13جون۔2017ء) حسن علی انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں مین آف دی میچ قرار پائے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انگلینڈ کو کارڈف میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے حسن علی کو شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔ حسن علی نے اپنا مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے بھائی کے نام کر دیا ہے جن کی آج سالگرہ ہے۔ حسن علی نے انگلینڈ کے تین اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
وقت اشاعت : 14/06/2017 - 21:29:32