محمد عامر چیمپئنز ٹرافی فائنل کھیلیں گے: نجم سیٹھی

muhammad ali محمد علی بدھ 14 جون 2017 23:38

محمد عامر چیمپئنز ٹرافی فائنل کھیلیں گے: نجم سیٹھی
کارڈف (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14جون۔2017ء) نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ محمد عامر چیمپئنز ٹرافی فائنل کھیلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے کیمپ سے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں کمر کی انجری کے باعث میچ میں شرکت نہ کر پانے والے محمد عامر چیمپئنز ٹرافی فائنل کیلئے کلئیر قرار دے دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے نجم سیٹھی نے بتایا ہے کہ محمد عامر اتوار کو ہونے والے فائنل تک مکمل فٹ ہو جائیں گے اور میچ میں حصہ لیں گے۔
وقت اشاعت : 14/06/2017 - 23:38:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :