قطر کی فٹبال ورلڈ کپ میں رسائی کا امکان روشن

جمعرات 15 جون 2017 15:05

قطر کی فٹبال ورلڈ کپ میں رسائی کا امکان روشن
دوحا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) قطر نے جنوبی کوریا کو 3-2 سے اپ سیٹ شکست دیتے ہوئے ورلڈ کپ میں رسائی کا امکان روشن کرلیا۔ایشین کوالیفائنگ کے تیسرے رائونڈ میں دو ٹاپ سائیڈز براہ راست شرکت کی اہل بن جائیں گی جبکہ تیسری پوزیشنز کی حامل دونوں ٹیموں کو پلے آف کی صورت ایک موقع میسر آئیگا۔ جس میں کامیاب رہنے والی سائیڈ کو روس میں شیڈول میگا ایونٹ کیلئے کونکاکیف ریجن میں چوتھی پوزیشن پانے والی ٹیم سے کھیلنا ہوگا۔

(جاری ہے)

قطر نے جنوبی کوریا کیخلاف اپ سیٹ کامیابی کی بدولت گروپ اے میں پانچویں پوزیشن لے رکھی ہے، تاہم اسے گروپ میں تیسری پوزیشن پانے کیلیے اپنے دونوں اختتامی میچز میں فتح سے کچھ کم درکار نہیں ہوگا جبکہ اسے ازبکستان کی دونوں اختتامی میچز میں شکست کا بھی انتظار رہے گا۔قطری فٹبال ٹیم کے کوچ جورج فوسٹائی نے کہا کہ ہمارے ٹیم کو آئندہ برس ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے کسی معجزے کی ضرورت ہے، ہماری ٹیم معیاری ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے پاس خاطرخواہ پوائنٹس جمع نہیں ہوپائے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/06/2017 - 15:05:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :