بھارت کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان، ریشبھ پانٹ اور کلدیپ یادیو شامل، روہت شرما اور جسپریت بمرا ڈراپ

جمعرات 15 جون 2017 18:31

بھارت کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان، ریشبھ پانٹ اور کلدیپ یادیو شامل، روہت شرما اور جسپریت بمرا ڈراپ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ریشبھ پانٹ اور کلدیپ یادیو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ روہت شرما اور جسپریت بمرا کو ڈراپ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

طے شدہ شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ختم ہونے کے فوراً بعد بھارت کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان ویرات کوہلی، شیکھر دھون، ریشبھ پانٹ، اجنکیا راہانے، مہندرا سنگھ دھونی، یووراج سنگھ، کیدر یاداو، ہرڈک پانڈیا، ایشون، روندرا جدیجہ، محمد شامی، اومیش یاداو، بھنشور کمار، کلدیپ یادیو اور دنیش کارتھک پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 15/06/2017 - 18:31:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :