وقار یونس نے شکست کے بعد بہانے بنانے والے انگلش کپتان این مورگن کو کھری کھری سنا دیں

ستعمال شدہ پچ سے متعلق جھوٹے بہانے مت بنا، پاکستانی ٹیم نے ایمانداری سے کھیلتے ہوئے تم لوگوں کی پٹائی کی،سابق کوچ

جمعرات 15 جون 2017 18:37

وقار یونس نے شکست کے بعد بہانے بنانے والے انگلش کپتان این مورگن کو کھری کھری سنا دیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2017ء) قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے پاکستان کیخلاف چیمپئنز ٹرافی میں شکست کے بعد بہانے بنانے والے برطانوی ٹیم کے کپتان این مورگن کو کھری کھری سنا دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این مورگن نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کا ملبہ وکٹ پر ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پچ استعمال شدہ تھی اور سری لنکا اور پاکستان کا میچ بھی اسی پر ہوا تھا، پاکستان کو کارڈف گرانڈ کی کنڈیشنز کا علم تھا لیکن ہم ان کنڈیشنز کو سمجھ نہیں سکے ، اس لئے میچ میں مقابلہ کرنے سے قاصر رہے۔

وقار یونس نے مورگن کے اس موقف کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ استعمال شدہ پچ سے متعلق جھوٹے بہانے مت بنا۔ پاکستانی ٹیم نے ایمانداری سے کھیلتے ہوئے عمدہ کھیل کے ذریعے تم لوگوں کی پٹائی کی ہے۔
وقت اشاعت : 15/06/2017 - 18:37:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :