پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایونٹ میں شاندار کم بیک کیا ہے

فائنل بڑا معرکہ ہے اور سامنے پاکستان ہے تو ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی:ویرات کوہلی

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 جون 2017 22:12

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایونٹ میں شاندار کم بیک کیا ہے
برمنگھم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15جون ۔2017ء) ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ فائنل بڑا معرکہ ہے اور سامنے پاکستان ہے تو ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کیخلاف سیمی فائنل میں فتح کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایونٹ میں شاندار کم بیک کیا ہے۔ پاکستان نے بھارت سے ہارنے کے بعد اپنے سے مضبوط ٹیموں کو شکست دی۔ فائنل بڑا معرکہ ہے اور سامنے پاکستان ہے تو ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان 18 جون کو اوول لندن میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 15/06/2017 - 22:12:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :