پاکستان ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 300 رنز بنانے ہوں گے،شعیب اختر کامشورہ

اب کی بار فائنل میں بھارت کو عبرت ناک شکست سے د چار کرکے بھی دکھانا ہوگا،سابق کرکٹر

جمعہ 16 جون 2017 23:26

پاکستان ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 300 رنز بنانے ہوں گے،شعیب اختر کامشورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) سا بق مایہ ناز فاسٹ بائولر شعیب اختر نے چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں انڈیا پاکستان کے درمیان ہونے والے ٹاکرے سے متعلق قومی ٹیم کو قیمتی مشوروں سے نوازتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 300 رنز بنانے ہوں گے۔

(جاری ہے)

ٹیم سرتوڑ کوشش کرکے فائل تک پہنچی ہے‘ اب کی بار فائنل میں بھارت کو عبرت ناک شکست سے د چار کرکے بھی دکھانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کیلئے یہ کڑا وقت ہے اور ایسے وقت میں انہیں دبائو کا شکار ہونے کے بجائے پر اعتماد ہوکر کھیلنا پڑے گا۔ سابق فاسٹ بائولر نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہ اکہ سیمی فائنل جیت کر قومی ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں جس کے بعد قوی امید ہے کہ وہ فائنل میں انڈیا کو بھی مات دینے سے پیچھے نہ ہٹیں گے۔ (عابد شاہ/مانیٹرنگ)
وقت اشاعت : 16/06/2017 - 23:26:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :