ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو پہلی مرتبہ کسی بڑے ایونٹ میں کھیل رہے ہیں ‘ عبد الحسیم خان

کوشش کریں گے ہالینڈ ، کینیڈا سے مقابلے میں کی جانے والی غلطیاں بھارت کیخلاف میچ میںنہ دہرائیں‘ کپتان قومی ہاکی ٹیم

ہفتہ 17 جون 2017 13:41

ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو پہلی مرتبہ کسی بڑے ایونٹ میں کھیل رہے ہیں ‘ عبد الحسیم خان
اولمپک پارک لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عبدالحسیم خان نے کہا ہے کہ ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو پہلی مرتبہ کسی بڑے ایونٹ میں کھیل رہے ہیں تاہم دونوںمیچوں میں شکست سے مایوسی ہوئی ۔

(جاری ہے)

’’این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیم نے اچھاکھیل پیش کیا اور دونوں ٹیموں کے خلاف کافی چانسزحاصل کئے لیکن بد قسمتی سے اس سے فائدہ حاصل نہیں کر سکے ۔

انہوں نے کہاکہ کوشش ہو گی کہ ہالینڈ اور کینیڈا سے مقابلے میں کی جانے والی غلطیاں بھارت کے خلاف میچ میں نہ دہرائیں اورمیچ میں کامیابی حاصل کریں ۔انہوںنے کہا کہ یہ دبائو والا ٹورنامنٹ ہے لیکن نوجوان کھلاڑی محنت کررہے ہیں اور قوی امیدہے کہ ہم اپنی خامیوں پرقابوپاکراگلے تمام میچزجیتیں گے۔
وقت اشاعت : 17/06/2017 - 13:41:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :