ہاکی ورلڈلیگ سیمی فائنلز،روایتی حریف پاکستان اوربھارت کل مد مقابل ہونگے

ہفتہ 17 جون 2017 13:41

ہاکی ورلڈلیگ سیمی فائنلز،روایتی حریف پاکستان اوربھارت کل مد مقابل ہونگے
اولمپک پارک لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) ہاکی ورلڈلیگ سیمی فائنلزمیں پاکستان اپناتیسرامیچ کل (اتوار)کوبھارت کے خلاف کھیلے گا۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم کواپنے پہلے دونوں میچوں میں شکست کاسامناکرناپڑا۔پہلے میچ میں ہالینڈنے پاکستان کو4-0سے شکست دی اوردوسرے میچ میںکینیڈانے پاکستان کو6-0سے شکست دی۔ یاد رہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم آج اوول کے میدان میں چمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں روایتی حریف بھارت کے مد مقابل ہوگی ۔
وقت اشاعت : 17/06/2017 - 13:41:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :