پاکستان کو ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز ٹورنامنٹ میں متواتر دوسری شکست، کینیڈا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0 گولز سے ہرا دیا

ہفتہ 17 جون 2017 15:06

پاکستان کو ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز ٹورنامنٹ میں متواتر دوسری شکست، کینیڈا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0 گولز سے ہرا دیا
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) پاکستان کا ایف آئی ایچ مینز ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز ٹورنامنٹ میں مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، کینیڈا نے گرین شرٹس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0 گولز کے واضح مارجن سے ہرا دیا، یہ گرین شرٹس کی ایونٹ میں متواتر دوسری شکست ہے، اس سے قبل گرین شرٹس کو ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں کینیڈا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو با آسانی 6-0 گولز سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ انداز سے آغاز کیا، پاکستانی ٹیم پہلے میچ کے بعد دوسرے میچ میں بھی کوئی گول نہ کر سکی، لین سمتھ نے دو جبکہ سکاٹ ٹوپر، فورس وان سن، برینڈن اور گورڈن نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کیا۔
وقت اشاعت : 17/06/2017 - 15:06:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :