60سال میں ٹیم کی اتنی اچھی فیلڈنگ نہیں دیکھی، شہریار خان

ہفتہ 17 جون 2017 15:53

60سال میں ٹیم کی اتنی اچھی فیلڈنگ نہیں دیکھی، شہریار خان
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ ساٹھ سال میں ٹیم کی اتنی اچھی فیلڈنگ اور فٹنس نہیں دیکھی۔ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں، فائنل میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے بارے میں میڈیا پر منفی باتوں سے پریشر پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے میڈیاسے بات چیت میں سابق کپتان عامر سہیل کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ انہوں نے ایسے موقع پر بیان دیا جب ہمارے لیے ایک اہم میچ ہے۔افطار ڈنر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا ٹیم کے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فائنل میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔
وقت اشاعت : 17/06/2017 - 15:53:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :