سارو گنگولی نے عامر سہیل کا سرفراز کے حوالے سے بیان کو احمقانہ قرار دیدیا

جس نے اپنے ملک کے لیے کرکٹ کھیلی ہو اور ٹیم کی قیادت کی ہو اس کو اپنی ٹیم کو جس طرح وہ فائنل تک پہنچنے ہیں اس پر داد دینی چاہیے، گنگولی

ہفتہ 17 جون 2017 16:25

سارو گنگولی نے عامر سہیل کا سرفراز کے حوالے سے بیان کو احمقانہ قرار دیدیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کے سابق کپتان عامر سہیل کے سرفرازاحمد کے حوالے سیدیے گئے بیان کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے 'احمقانہ' قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں گنگولی نے عامر سہیل کے بیان پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'یہ بیان احمقانہ،مضحکہ خیز ہی'۔ان کا کہنا تھا کہ 'جس نے اپنے ملک کے لیے کرکٹ کھیلی ہو اور ٹیم کی قیادت کی ہو اس کو اپنی ٹیم کو جس طرح وہ فائنل تک پہنچنے ہیں اس پر داد دینی چاہیی'۔

گنگولی نے چمپیئنزٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ 'ان کے ساتھ کوئی تعاون نہیں، کوئی اسٹرکچر نہیں، فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں ہوتی، ان کے ہوم گرانڈ میں بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہورہی اور دیکھیے انھوں نے کس کو ہرایا ہے، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور انگلینڈ کو شکست دے کر چمپیئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہی'۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان نے عامر سہیل کے بیان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے اس کو مکمل طور پر مضحکہ خیز پایا اور میں عامر کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں کیونکہ ہم دوست رہے ہیں لیکن انھیں یہ سب کچھ نہیں کرنا چاہیے تھا'۔گنگولی نے ٹیم پر اس بیان سے اثر پڑنے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ 'سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑی اس طرح کی چیزوں کے عادی ہیں اور یہ میں پہلی مرتبہ نہیں سن رہا ہوں'۔
وقت اشاعت : 17/06/2017 - 16:25:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :