پیمرا عامر سہیل کا بیان نشر ہونے کا نوٹس لے، شہریار خان

بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، وہ خود پاکستان کی جانب سے کپتان رہے ہیں ، عامر سہیل

ہفتہ 17 جون 2017 16:27

پیمرا عامر سہیل کا بیان نشر ہونے کا نوٹس لے، شہریار خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے سابق کپتان عامر سہیل کے بیان پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ پیمرا نوٹس لے کہ سابق کھلاڑی کی یہ بات کیسے نشر ہوئی۔

(جاری ہے)

سابق کپتان عامر سہیل نے ایک انٹرویو میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر الزام لگایا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو کس طرح جتوایا جارہا ہے۔دوسری طرف عامر سہیل نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، وہ خود پاکستان کی جانب سے کھیلے ہیں اور ٹیم کے کپتان رہے ہیں۔ وہ کبھی بھی ایسی بات نہیں کرسکتے جس سے ملک کی بدنامی ہو۔
وقت اشاعت : 17/06/2017 - 16:27:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :